Quantcast
Channel: ٹیلی نار Archives - ITNama
Viewing all 21 articles
Browse latest View live

ٹیلی نار لایا گلیکسی نوٹ 2 : رعایتی قیمت، مفت کالز ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ بنڈلز

$
0
0

آپ کو یاد ہوگا کہ سامسنگ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ہی اپنے مشہور ترین ٹیبلیٹ نما فون گلیکسی نوٹ کا نیا ورژن گلیکسی نوٹ 2 پیش کیا گیا تھا۔ سام سنگ کے فون گلیکسی ایس تھری سے مشبابہت رکھنے والی یہ ڈیوائس 5.5 انچ لمبی سکرین کی حامل ہے اور اس میں گوگل کا جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ جیلی بین استعمال کیاگیا ہے۔ اس ٹیبلیٹ فون میں 1.6GHz کواڈ کو پراسیسر نصب ہے، جبکہ ریم 2GB ہے۔ فون کی میموری 16GB ہے جبکہ آپ اس میں میموری کارڈ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔اس میں 8 میگا پکزل کیمرے کے ساتھ ساتھ ویڈیو چیٹنگ کے لیے سامنے کی جانب بھی کیمرہ نصب ہے۔ اسی طرح اس کے ساتھ نیا ایس پین اور ائیرویو ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے۔ قصہ مختصر یہ ٹیبلیٹ فون ہر لحاظ سے بہترین ہے اور کوالٹی کے لحاظ سے پائیدار بھی ہے۔

note21 ٹیلی نار لایا گلیکسی نوٹ 2 : رعایتی قیمت، مفت کالز ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ بنڈلز

ٹیلی نار کی جانب سے آج اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی 17 اکتوبر 2012 سے پاکستان میں گلیکسی نوٹ 2 ٹیبلیٹ فون کی فروخت شروع کرے گی جس کے ساتھ صارفین کومفت منٹس، ایس ایم ایس اور موبائل انٹرنیٹ بنڈل پیکجز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

note22 ٹیلی نار لایا گلیکسی نوٹ 2 : رعایتی قیمت، مفت کالز ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ بنڈلز

گلیکسی نوٹ 2 اس وقت پاکستانی مارکیٹ میں کم و بیش 66 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ ٹیلی نار کی اس آفر میں جو صارفین ابھی فون کا آرڈر دیں گے انہیں 10 فیصد ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا اور انکے لیے فون کی قیمت 59400 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ بات یاد رکھیں کہ یہ ڈسکاؤنٹ صرف 14 اکتوبر تک آرڈر دینے پر ہے، 17 اکتوبر سے فون کی قیمت میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ ٹیلی نار کی جانب سے فون کی خریداری پر صارفین کو  فراہم کیے جانے والے ایس ایم ایس، کالز اور انٹرنیٹ کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
ٹیلی نار سے ٹیلی نار مفت منٹس : 200
پاکستان کے تمام نیٹورکس پر مفت ایس ایم ایس: 200
انٹرنیشنل کالز کے لیے مفت منٹس: 100
تین ماہ تک ہر ماہ مفت انٹرنیٹ حد: 4GB

note2 ٹیلی نار لایا گلیکسی نوٹ 2 : رعایتی قیمت، مفت کالز ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ بنڈلز

تو جناب اگر آپ یہ ٹیبلیٹ فون خریدنے کے خواہاں ہیں تو دیر مت کیجئے، ٹیلی نار کی اس ڈسکاؤنٹ آفر سے فائدہ اٹھائیں ۔ مزید معلومات کے لیے یہ لنک ملاحظہ کیجئے: http://www.telenor.com.pk/samsung2

The post ٹیلی نار لایا گلیکسی نوٹ 2 : رعایتی قیمت، مفت کالز ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ بنڈلز appeared first on ITnama - Pakistan's First Urdu Technology Blog.


پی ٹی اے کو لیٹ نائٹ پیکجز بند کروانے کے احکامات جاری

$
0
0

جمعرات کو سینیٹر کلثوم پروین کی سربراہی میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کیبنیٹ ڈویژن کی جانب سے پی ٹی اے کو احکامات جاری کیے گئے کہ وہ تمام موبائل فون نائٹ پیکجز کو بند کروائے۔

night پی ٹی اے کو لیٹ نائٹ پیکجز بند کروانے کے احکامات جاری

کم و بیش تمام پاکستانی موبائل کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو نائٹ پیکجز پیش کیے جارہے ہیں جس میں صارفین عام طور پر رات 11 سے دن چڑھے تک مفت کالز کر سکتے ہیں۔ کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق ان تمام پیکجز کو فی الفور بند کیا جائے ، اسکے علاوہ کمیٹی نے حکم جاری کیا ہے کہ تمام ایمرجنسی نمبروں پر کال اور ایس ایم ایس کے چارجز ختم کیے جائیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی صوبائی سطح پر رات گئے فری کالز پیکجز کو بند کرنے کے لیے قراردادیں منظور کی جاتی رہیں ہیں لیکن آج تک ان پر عمل نہیں کیا جاسکا۔ ٹیلی کام کمپنیوں کے مطابق انہیں تاحال پی ٹی اے کی جانب سے کوئی حکم نامہ موصول نہیں ہوا لہذا وہ اپنے نائٹ پیکجز کو چالو رکھیں گے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پی ٹی اے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے ان احکامات پر عمل کرتی ہے یا پھر ماضی کی روش کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی من مانی کرتی ہے۔ پاکستانی عوام کی اکثریت ان نائٹ پیکجز سے نالاں ہے کیونکہ ایک طرف تو یہ نوجوان نسل کو بے راہ روی کے طرف مائل کررہے ہیں تو دوسری طرف رات دیر تک جاگنے سے انکی صحت اور تعلیم پر برے اثرات پڑ رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں نائٹ پیکجز کو بند کر دینا مناسب ہے یا نہیں اپنے تبصروں سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے گا۔

The post پی ٹی اے کو لیٹ نائٹ پیکجز بند کروانے کے احکامات جاری appeared first on ITnama - Pakistan's First Urdu Technology Blog.

حکومت کا ایک اور تحفہ: نئی سموں کی فروخت اور موبائل نمبر پورٹ ایبلیٹی پر پابندی

$
0
0

وفاقی حکومت نے ملک میں ٹیلی کام کی بہتری کے لیے کوئی کام کیا ہو یا نہیں، البتہ موبائل فون صارفین اور ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے آئے روز نت نئی مشکلات پیدا کرنے میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی۔

ابھی صارفین آئے روز بڑھنے والے ٹیکسوں اور موبائل فون سروس کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیلنے کے عادی نہیں ہوئے تھے کہ وزیر داخلہ رحمان ملک اور دیگر حکومتی اراکین کی مشاورت سے  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل نمبر پورٹ ایبلیٹی اور نئی موبائل سموں کی فرنچائزاور دکانوں پر فروخت پر پابندی عائد کر دی۔

ban حکومت کا ایک اور تحفہ: نئی سموں کی فروخت اور موبائل نمبر پورٹ ایبلیٹی پر پابندی

ٹیلی کام کمپنیوں کو جاری کیے جانے والے حکم نامے کے مطابق فرنچائز اور دکانوں پر موجود تمام سموں کی فروخت کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔یکم دسمبر 2012 سے  نئی سمیں صارفین کے شناختی کارڈ پر موجود پتہ پر ارسال کی جائیں گی۔ اسی طرح سال 2007 میں متعارف کروائی جانے والی سروس ’موبائل نمبر پورٹ ایبلیٹی‘ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس سروس کے ذریعے صارفین اپنے نمبر اور کوڈ تبدیل کیے بغیر دوسرے موبائل نیٹورک پر منتقل ہوسکتے تھے۔ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2012 تک یہ سروس استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 25 ملین کے قریب ہے۔

حکومت کے ان حالیہ اقدامات کی بدولت اب نہ توصارفین اپنا موبائل نیٹورک تبدیل کر سکیں گے اور نہ ہی کسی دکان یا فرنچائز سے نئی سم حاصل کرسکیں گے ۔اس حکومتی اقدام سے جہاں صارفین کو پریشانی ہوگی وہیں  ہزاروں افراد کا روزگار چھن جائےگا جبکہ پہلے ہی کروڑوں پاکستانی اور خاص کر نوجوان اعلی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بے روزگار ہیں۔

گو کہ نئے قوانین کے مطابق سم صارف کے شناختی کارڈ پتہ پر بھیجنے سے غیر قانونی سمز کے اجراء رکے گا جسکی بدولت دہشت گردی اور جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ لیکن ان اقدامات سے  صارفین کے لیے مزید مشکلات پیدا ہوجائیں گی، خاص کر وہ صارفین جو روزگار کے سلسلے میں دوسرے علاقوں میں مقیم ہیں انہیں اپنی سم اپنے شناختی کارڈ کے پتہ پر ہی جا کر وصول کرنا ہوگی اور جو صارفین اپنے موجودہ نیٹورک سے تنگ ہیں انہیں اب نیا نمبر خریدنا ہوگا۔

کیا حکومت کے یہ اقدامات درست ہیں اور واقعی اس سے دہشت گردی اور بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پایا جاسکے گا؟ یا پھر حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ایک بار پھر عوام  ہی کی گردن مروڑرہی ہے؟

The post حکومت کا ایک اور تحفہ: نئی سموں کی فروخت اور موبائل نمبر پورٹ ایبلیٹی پر پابندی appeared first on ITnama - Pakistan's First Urdu Technology Blog.

ایزی پیسہ کی طرز پر موبی لنک کی برانچ لیس بینکنگ سروس ’موبی کیش‘

$
0
0

موبی لنک کی جانب سے آج  اورسکام کے ہی ذیلی ادارے وسیلہ مائیکروفنانس بینک کے تعاون سے ایزی پیسہ کی طرز پر موبی کیش ،  برانچ لیس بینکنگ سروس متعارف کروائی گئی ہے۔

cash ایزی پیسہ کی طرز پر موبی لنک کی برانچ لیس بینکنگ سروس ’موبی کیش‘

فی الوقت موبی کیش کے ذریعے رقوم کی منتقلی اور بلوں کی ادائیگی کی سہولیا ت فراہم کی جارہی ہیں۔ موبی کیش کی سروسز کے بارے میں مفصل معلومات اسکی ویب سائیٹ mobicash.com.pk سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ موبی کیش کی سروسز موبی لنک کے کسٹمر سروسز سنٹرز، فرنچائز اور موبی کیش ریٹیلرز کے ذریعے دستیاب ہیں۔

گو کہ موبی لنک کا فرنچائز نیٹورک کافی وسیع ہے لیکن ایزی پیسہ ریٹیلرز کے مقابلے میں ابھی موبی کیش سروس فراہم کرنے والے دکانداروں کی تعداد بہت کم ہے۔ اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے موبی کیش ایجنٹ بننے کے لیے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔

رقم کی منتقلی کے لیے آپ کے پاس اصل شناختی کارڈ اور اسکی کاپی ہونا لازمی ہے، آپ کسی بھی قریبی فرنچائز یا موبی کیش ایجنٹ کے ذریعے پاکستان بھر میں رقم بھیج اور وصول کرسکتے ہیں۔اسکے علاوہ رقم منتقل کرتے ہوئے آپ کو 6 ہندسوں کا ایک کوڈ منتخب کرنا ہوگا  جو آپ صرف وصول کنندہ کو ہی بتائیں گے۔ موبی لنک صارفین کے ساتھ ساتھ باقی ٹیلی کام کمپنیوں کے صارفین بھی اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکتےہیں۔

اس سروس کے ذریعے رقم کی منتقلی کی ماہانہ حد 15000 روپے مقرر کی گئی ہے ، آپ اس حد میں رہتے ہوئے جتنی بار چاہے پیسے بھیج سکتے ہیں۔ بلوں کی ادائیگی پر کسی قسم کے اضافی چارجز نہیں ، رقم منتقلی کے سروس چارجز کچھ یوں ہیں:

mobicash charges ایزی پیسہ کی طرز پر موبی لنک کی برانچ لیس بینکنگ سروس ’موبی کیش‘

The post ایزی پیسہ کی طرز پر موبی لنک کی برانچ لیس بینکنگ سروس ’موبی کیش‘ appeared first on ITnama - Pakistan's First Urdu Technology Blog.

ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں کی وزیر اعظم سے ملاقات رنگ لے آئی

$
0
0

وزیر اعظم پاکستان نے کل ملک کی تمام موبائل فون کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز سے ملاقات کی اور چند روز قبل وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے موبائل نمبر پورٹ ایبلٹی اور فرنچائز پر سموں کی فروخت پر عائد کی گئی پابندی کو فی الفور ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

mobile ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں کی وزیر اعظم سے ملاقات رنگ لے آئی

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے موبائل کمپنیوں کے عہدہداران سے مذاکرات میں اس بات پر زور دیا کہ غیر قانونی سموں کی فروخت روکنے کے لیے وہ اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کریں۔ وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق ابھی صرف کمپنی کے سروس سنٹرز اور مجاز فرنچائز ہی سمیں فروخت کر سکیں گے۔ جبکہ ریٹیلرز کو صرف اس صورت میں اجازت دی جائے گی جب وہ بائیومیٹرک نظام کی تنصیب کریں تاکہ نئے صارفین کی شناخت محفوظ کی جاسکے۔ اس اعلان پر ٹیلی کام کمپنیوں اور عوام کی جانب سے سکھ کا سانس لیا گیا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سم اجراء کا نیا نظام مسئلہ کا حل نہیں اور اس سے صارفین اور کمپنی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ اسی طرح چئیرمین پی ٹی اے کی جانب سے ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں خود اس بات کا اقرار کیا گیا کہ ایم این پی صارفین کے کوائف تصدیق شدہ ہوتے ہیں اور ان صارفین کی شناخت سب سے آسان ہے لہذاوزیر اعظم نے اس پر سے بھی پابندی ہٹا لی ہے۔انہوں نے ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ آئیندہ کوئی بھی پالیسی بنانے سے قبل ان سے مشاورت ضرور کی جائے گی۔

malik ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں کی وزیر اعظم سے ملاقات رنگ لے آئی وزیر اعظم کی ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائیندوں سے اس ملاقات میں سیکرٹری داخلہ، آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے سمیت کئی اعلی حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ لیکن وزیر داخلہ جناب رحمان ملک اپنی مصروفیات کے باعث اس اجلاس میں شریک نہ ہوپائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ وزیر اعظم کے پاس تمام اختیارات موجود ہیں لہذا انہوں نے بہتر فیصلہ کیا۔
رحمان ملک نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے غیر رجسٹرڈ سموں کو بلاک کرنے کی ڈیڈ لائن میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے جس کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ سمیں بلاک کر دی جائیں گی۔

The post ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں کی وزیر اعظم سے ملاقات رنگ لے آئی appeared first on ITnama - Pakistan's First Urdu Technology Blog.

ٹیلی نار کی سم ڈیلیوری سروس : گھر بیٹھے نئی سم حاصل کریں

$
0
0

ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے حال ہی میں نئے اور ایم این پی صارفین کے لیے ’سم ڈیلیوری سروس‘ کا اجراء کیا گیا ہے۔ اس سروس کے ذریعے اب صارفین ٹیلی نار کی ویب سائیٹ پر نئی سم آرڈر یا اپنا نمبر ٹیلی نار کے نیٹورک میں پورٹ کروا سکیں گے۔ ٹیلی نار کی جانب سے سم صارف کے پتہ پر ارسال کر دی جائے گی۔

Telenorsimdelivery ٹیلی نار کی سم ڈیلیوری سروس : گھر بیٹھے نئی سم حاصل کریں

سروس کی تفصیلات:
ٹیلی نار کی یہ نئی سم ڈیلیوری سروس فی الوقت 17 بڑے شہروں میں دستیاب ہے۔ اس سروس کے ذریعے آپ ویب سائیٹ پر اپنی پسند کا نمبر منتخب کیجئے (آپ نیا نمبر ٹیلی نار کے کوڈ 0345 میں بھی حاصل کرسکتے ہیں)۔ نمبر منتخب کرنے کے بعد اپنی تفصیلات فراہم کریں جسکے بعد سم 24 گھنٹے کے اندر آپ کے فراہم کردہ پتہ پر بھیج دی جائے گی۔ اسی طرح آپ کسی دوسرے نیٹورک کی سم کو بھی ٹیلی نار پر منتقل کروا سکتے ہیں۔

mnptelenor ٹیلی نار کی سم ڈیلیوری سروس : گھر بیٹھے نئی سم حاصل کریں

نئی سم کے چارجز 300 روپے ہونگے جبکہ ڈیلیوری مفت ہوگی۔ سم ڈیلیوری کے وقت آپ سے اصل شناختی کارڈ طلب کیا جائے گا اور آپ کو شناختی کارڈ کی کاپی ڈیلیوری ایجنٹ کے حوالے کرنا ہوگی (کاپی کو کراس کرنا مت بھولیے گا)۔ آپ نئی سم 789 پر کال کر کے ایکٹیویٹ کرسکتے ہیں۔

ٹیلی نار کی اس نئی سروس سے جہاں صارفین کو نیا کنکشن حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔ وہیں کمپنی کی آمدن میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ کیونکہ حکومت کے احکامات کے مطابق اب نئی سمیں صرف مجاز سنٹرز پر ہی فروخت کی جاسکتی ہیں جسکی وجہ نئی سمز کی فروخت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اس سے قبل زونگ ، یوفون اور وارد کی جانب سے بھی ایسی ہی سروسز متعارف کروائی جاچکی ہیں۔ ٹیلی نار کی اس نئی سروس کے بارے میں جاننے کے لیے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں۔

The post ٹیلی نار کی سم ڈیلیوری سروس : گھر بیٹھے نئی سم حاصل کریں appeared first on ITnama - Pakistan's First Urdu Technology Blog.

ٹیلی نار بیلنس انکوائری اور ٹالک شاک ایل بی سی آفر کے چارجز میں اضافہ

$
0
0

ٹیلی نار کی جانب سے حال ہی میں پری صارفین کے لیے بیلنس انکوائری چارجز میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ٹیلی نار کی ویب سائیٹ پر جاری کیے گئے اعلامیہ کے  مطاق 30 مئی 2013 سے بیلنس انکوائری شارٹ کوڈ کے چارجز 15 پیسے کہ بجائے 20 پیسے لاگو ہونگے۔

telenor ٹیلی نار بیلنس انکوائری اور ٹالک شاک ایل بی سی آفر کے چارجز میں اضافہ

نئے چارجز کا اطلاق ان شارٹ کوڈز پر ہوگا:

  • #111*
  • #222*
  • #444*
  • #999*

ٹیلی نار کی ویب سائیٹ پرایک دوسرے اعلان کے مطابق 28 مئی 2013 سے ٹالک شاک لوکیشن بیسڈ چارجنگ سروس کے چارجز کو بھی 7 روپے سے بڑھا کر 14 روپے علاوہ ٹیکس کر دیا گیا ہے۔ جن شہروں میں ان نئے چارجز کا اطلاق ہوگا انکی تفصیل یہاں دیکھی جاسکتی ہے۔

چارجز میں اضافہ کیوں اور کن وجوہات کی بناء پر کیا گیا ہے اس حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

The post ٹیلی نار بیلنس انکوائری اور ٹالک شاک ایل بی سی آفر کے چارجز میں اضافہ appeared first on ITnama - Pakistan's First Urdu Technology Blog.

نئے سال کا تحفہ، ٹیلی کام کمپنیوں نے ہر کال پر مزید 10 فیصد سیٹ اپ چارجز عائد کردیے

$
0
0

لیجئے جناب، نیا سال ابھی شروع نہیں ہوا اور پاکستانی ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے پری پیڈ صارفین پر تحفے کے طور پر نئے “اضافی چارجز” کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ موبی لنک، یوفون، ٹیلی نار اور وارد کی ویب سائیٹس پر اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ اب تمام پری... Read more »

The post نئے سال کا تحفہ، ٹیلی کام کمپنیوں نے ہر کال پر مزید 10 فیصد سیٹ اپ چارجز عائد کردیے appeared first on ITnama - Pakistan's First Urdu Technology Blog.


یوفون حساب ایس ایم ایس روزانہ استعمال شدہ بیلنس کی مکمل معلومات فراہم کرے گا

$
0
0

گو کہ یوفون کی جانب سے گذشتہ چند ماہ سے روزانہ استعمال شدہ بیلنس کی معلومات اگلے دن بذریعہ ایس ایم ایس تمام پری پیڈ صارفین کو مفت ارسال کی جارہی تھیں مگر اب یوفون نے اس سروس کو باقاعدہ طور پر متعارف کروا دیا ہے۔ ’حساب ایس ایم ایس‘ نامی اس سہولت کے ذریعے... Read more »

The post یوفون حساب ایس ایم ایس روزانہ استعمال شدہ بیلنس کی مکمل معلومات فراہم کرے گا appeared first on ITnama - Pakistan's First Urdu Technology Blog.

تھری و فور جی لائسنسوں کی کامیاب نیلامی، زونگ نے دونوں لائسنس جیت لیے

$
0
0

پاکستان میں تھری جی اور فور جی لائسنس کی نیلامی کا عمل کئی سالوں کی تاخیر کے بعد کل پایہ تکمیل کو پہنچا۔ گو کہ نیلامی الیکٹرانک طریقہ کار کے تحت کی گئی تاہم اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں اس مقصد کے لیے ایک حال مختص کیا گیا جہاں حکومتی اور ٹیلی کام کمپنیوں... Read more »

The post تھری و فور جی لائسنسوں کی کامیاب نیلامی، زونگ نے دونوں لائسنس جیت لیے appeared first on ITnama - Pakistan's First Urdu Technology Blog.

حکومت پاکستان نے موبائل کمپنیوں کو تھری و فور جی لائسنس جاری کردیے

$
0
0

آج اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان، میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران تھری و فور جی لائسنس جیتنے والی کمپنیوں کو باقاعدہ طور پر لائسنس جاری کردیے گئے۔ اس موقع پر ٹیلی کام کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ وزیر خرانہ اسحاق ڈار، وزیر آئی ٹی وٹیلی کام انوشہ... Read more »

The post حکومت پاکستان نے موبائل کمپنیوں کو تھری و فور جی لائسنس جاری کردیے appeared first on ITnama - Pakistan's First Urdu Technology Blog.

ٹیلی نار نے کمرشل بنیادوں پر تھری جی سروسز کا آغاز کردیا، پیکجز کا اعلان

$
0
0

ٹیلی نار دوسری کمپنی ہے جس نے یوفون کے بعد پاکستان میں کمرشل بنیادوں پر تھری جی سروسز کا آغاز کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ دونوں قسم کے صارفین کے لیے خصوصی پیکجز متعارف کروائے گئےہیں جبکہ جلد ہی انٹرنیٹ یوایس بی بھی متعارف کروائی جائے گی۔ ٹیلی نار کے... Read more »

The post ٹیلی نار نے کمرشل بنیادوں پر تھری جی سروسز کا آغاز کردیا، پیکجز کا اعلان appeared first on ITnama - Pakistan's First Urdu Technology Blog.

ٹیلی نار نے تھری جی یو ایس بی ڈونگل سروس متعارف کروا دی

$
0
0

ٹیلی نار کی جانب سے اب اپنے صارفین کے لیے تھری جی یوایس بی ڈونگل سروس متعارف کروادی گئی ہے، جس کی مدد سے آپ اپنے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر تیز رفتار ٹیلی نار موبائل انٹرنیٹ کااستعمال کرسکتے ہیں۔ ٹیلی نار کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں... Read more »

The post ٹیلی نار نے تھری جی یو ایس بی ڈونگل سروس متعارف کروا دی appeared first on ITnama - Pakistan's First Urdu Technology Blog.

ٹیلی نار نے 6 شہروں میں مفت فور جی ٹرائل سروس کا آغاز کردیا

$
0
0

ٹیلی نار نے حال ہی میں پاکستان بھر میں فور جی سروسز فراہم کرنے کے لیے 395 ملین امریکی ڈالر میں 850 MHz سپکیٹرم کا لائسنس خریدا ہے، اور آج ملک کے 6 بڑے شہروں میں فور جی سروسز کے ٹرائل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ٹیلی نار کی جانب سے فراہم کی جانے والی […]

The post ٹیلی نار نے 6 شہروں میں مفت فور جی ٹرائل سروس کا آغاز کردیا appeared first on ITNama.

ٹیلی نار کی فور جی سروس باقی نیٹورکس کی فریکیونسی میں خلل ڈالنے لگی، معاملہ ہائی کورٹ کے سپرد

$
0
0

ٹیلی نار نے حال ہی میں 850MHz فریکیونسی سپیکٹرم حاصل کرنے کے بعد ملک کے 6 بڑے شہروں میں اپنی فور جی سروسز کی ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم دیگر موبائل کمپنیاں ٹیلی نار کے اس اقدام سے خوش نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی ایک درخواست کے مطابق ٹیلی […]

The post ٹیلی نار کی فور جی سروس باقی نیٹورکس کی فریکیونسی میں خلل ڈالنے لگی، معاملہ ہائی کورٹ کے سپرد appeared first on ITNama.


ٹیلی نار نے 39 روپے میں تین دن آفر متعارف کروادی

$
0
0

ٹیلی نار ٹاک شاک نے ایزی کارڈ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی طرز پر تین دن کے لیئے ایک نیا پیکج متعارف کروایا ہے۔جس میں آپ کو صرف 39 روپے کے استعمال پر ٹیلی نار سے ٹیلی نار کالز کے ساتھ ساتھ تمام لوکل نیٹ ورکس پر ایس ایم ایس کرنے کی سہولت […]

The post ٹیلی نار نے 39 روپے میں تین دن آفر متعارف کروادی appeared first on ITNama.

ایزی پیسہ اب لایا باکفایت کار انشورنس پالیسی

$
0
0

ایزی پیسہ نے پاکستان میں مالیاتی سہولیات کو اختراع اور جدت سے ہم آہنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کے اشتراک سے ایزی پیسہ کار انشورنس کا اجرا ء کردیا ہے جس کے تحت پاکستان میں گاڑیوں کی آسان اورسستی انشورنس کوریج ممکن ہوسکے گی۔ ایزی پیسہ کار انشورنس کی سہولت […]

The post ایزی پیسہ اب لایا باکفایت کار انشورنس پالیسی appeared first on ITNama.

ڈی جوس ہفتہ وار 150 روپے مفت بیلنس اور 4 جی انٹرنیٹ

$
0
0

ڈی جوس نے اپنے صارفین کے لیئے ایک نئی آفر متعارف کروائی ہے جس کو سبسکرائب کرکے آپ ایک ہفتے کے لیئے 4 جی انٹرنیٹ اور 150 روپے کا مفت بیلنس حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بیلنس آپ کالز اور ایس ایم ایس کرنے کے لیئے استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ کو 4 جی انٹرنیٹ اسپیڈ پر […]

The post ڈی جوس ہفتہ وار 150 روپے مفت بیلنس اور 4 جی انٹرنیٹ appeared first on ITNama.

ٹیلی نار نے اسلام آباد صارفین کے لیئے ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا

$
0
0

ٹیلی نار پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں رہنے والے صارفین سے اب ٹیکس پہلے سے کم لیا جائے گا یعنی 19.5 فیصد ایف ای ڈی FEDٹیکس کے بجائے کمپنی نے 18.5 فیصدایف ای ڈی ٹیکس  چارج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کی دوسری بڑی موبائل نیٹ ورک کمپنی […]

The post ٹیلی نار نے اسلام آباد صارفین کے لیئے ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا appeared first on ITNama.

انٹرنیٹ میسجنگ کے دور میں ٹیلی نار کی نئی ایس ایم ایس بنڈل سہولت

$
0
0

ٹیلی نار نے اپنے ایس ایم ایس بنڈل میں ایک نئے بنڈل کا اضافہ کرتے ہوئے اب صارفین کو سہولت دی ہے کہ وہ صرف 11 روپے استعمال کرکے ہفتہ وار 1000 مفت ایس ایم ایس حاصل کرسکیں۔ یہ ایس ایم ایس پاکستان میں موجود تمام موبائل نیٹ ورکس پر ارسال کرکے استعمال کیئے جاسکتے […]

The post انٹرنیٹ میسجنگ کے دور میں ٹیلی نار کی نئی ایس ایم ایس بنڈل سہولت appeared first on ITNama.

Viewing all 21 articles
Browse latest View live